پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسپین سمیت چند ممالک کا لاک ڈائون نرم کرنے کا اعلان

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی)کورونا وائرس کی وبا کے پھیلا ئومیں واضح کمی نہ ہونے کی وجہ سے جہاں چند ممالک نے لاک ڈائون میں اضافہ کرنے سمیت اسے مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں کچھ ممالک نے اس میں نرمی کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔کورونا وائرس کے باعث لاک ڈان میں اضافہ کرنے والے ممالک میں پاکستان، بھارت اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک شامل ہیں،

تاہم اس میں نرمی کا فیصلہ کرنے والے ممالک میں وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اسپین بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین کی حکومت نے اعلان کیا کہ 13 اپریل سے ملک میں لاک ڈان میں نرمی کردی جائے گی جب کہ اس سے قبل ایران جیسے ملک نے بھی لاک ڈائون میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کرنے میں جلدی نہ کرنے کی ہدایات کے باوجود اسپین نے 13 اپریل سے کچھ نرمیوں کا اعلان کردیا۔لاک ڈائون میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہدایت نامے میں کاروباری اداروں کو تاکید کی گئی کہ وہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے کم سے کم لوگوں کے ساتھ کاروبار شروع کردیں۔حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کنسٹرکشن اور مینیوفیکچرنگ کرنے والی کمپنیوں کو بھی کام کی اجازت دی ہے اور انہیں ہدایات کی ہیں کہ وہ نہ صرف کم سے کم افراد کے ساتھ کام شروع کریں بلکہ وہ کام والے افراد کو حفاظتی لباس و آلات بھی فراہم کریں۔اسپین کے وزیر داخلہ اور وزیر صحت نے لاک ڈان کو نرم کرنے کے حکومتی فیصلے پر ہونے والی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک بھر میں ایک کروڑ فیس ماسک بھی تقسیم کرے گی جب کہ کسی بھی جگہ زیادہ لوگوں کو اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔‎

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…