جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

اٹلی میں 71 ڈاکٹر اور 30 نرسیں کرونا وائرس سے ہلاک

datetime 4  اپریل‬‮  2020 |

اٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں بھی کرونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے، اٹلی میں کرونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے کی تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، اٹلی میں اب تک 1 لاکھ 19 ہزار افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اٹلی کے پاکستان میں سابق سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا کہ

اٹلی میں عام شہریوں کے علاوہ اب نیشنل ہیلتھ سروس میں میڈیکل عملے کی ہلاکتوں کی تعداد بھی 100 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ آج نیشنل ہیلتھ سروس میں بھی میڈیکل عملے کی ہلاکتوں کی تعداد بھی 100 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 71 ڈاکٹر اور 30 نرسیں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اٹلی، اسپین اور امریکا کے بعد فرانس اور برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کے زبردست حملے جاری ہیں اور برطانیہ میں بھی اموات چین سے زیادہ ہو گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس میں ایک ہی روز میں 1120 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ برطانیہ میں بھی کورونا نے 684 افراد کو ابدی نیند سلا دیا جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔چین میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 3 ہزار 326 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ برطانیہ میں یہ تعداد 3 ہزار 605 تک پہنچ گئی ہے۔امریکا میں ایک ہی روز میں 1480 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ اٹلی میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14ہزار 680 ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…