منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

برطانیہ میں پاکستانی نژاد نرس اور مسلم ڈاکٹر کا کووڈ 19 سے انتقال

datetime 4  اپریل‬‮  2020 |

لندن(این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی نرس برطانیہ میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے جاں بحق ہونے والی پہلی نرس بن گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 36 سالہ اریمہ نسرین 15 سال تک ایک ہسپتال میں کلینر کے طور پر کام کرتی رہی تھیں، مگر پھر انہوں نے نرس بننے کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے نرسنگ کی تعلیم حاصل کی۔3 بچوں کی ماں اریمہ نسرین کو ان کے

دوست ایک مثبت، روحانی، پرمزاح اور کھلے دل کی مالک شخصیت قرار دیتے تھے۔اریمہ نسرین کسی اور بیماری کا شکار نہیں تھیں اور والسل مینور ہسپتال کے آئی سی یو میں وہ کووڈ 19 کے خلاف جنگ ہار گئیں۔اس ہسپتال میں وہ برسوں سے کام کررہی تھیں اور 2 ہفتے قبل مریضوں کی نگہداشت کے دوران وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئیں تھیں۔اریمہ نسرین اپنی زندگی کی کہانی دوسروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بھی بیان کرتی تھیں تاکہ وہ اپنے خوابوں کو تعیبر دے سکیں۔برطانیہ میں اب تک 36 سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں جن میں متعدد افراد ایسے ہیں جن کو کسی قسم کی بیماری کا سامنا نہیں تھا، جیسے ایک 13 سالہ بچہ اسمعیل محمد عبالوہاب، جو برطانیہ میں اس مرض سے ہلاک ہونے والا کم عمر ترین مریض ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…