ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب میں کرونا متاثرین کی تعداد 2039 ہوگئی جانتے ہیں زیادہ تر کون لوگ بیمار ی کا شکار ہوئے؟

datetime 4  اپریل‬‮  2020 |

ریاض (این این آئی )سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان محمد العبدال العالی نے بتایاہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے مزید 154 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی ہے۔ 1663 افراد کا معائنہ جاری ہے جن کی رپورٹس جلد سامنے آ جائیں گی۔ متاثرہ مریضوں میں سے 41 کی حالت خطرے میں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے

ترجمان نے کہا کہ مملکت میں اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے مملکت میں وائرس کی پیش رفت سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے تین افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 151 مقامی افراد ہیں جنہیں دوسرے لوگوں کے ذریعے یہ بیماری لاحق ہوئی ہے۔ ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہنگامی ضرورت کے سوا گھر سے باہرنہ جائیں۔عبدالعالی نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں کرونا کا شکار ہونے والے 351 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 25 اموات تک پہنچ گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مملکت میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم سعودی عرب میں موذی بیماریوں کا شکار افراد، عمر رسیدہ اور کمزور صحت کے لوگ اس بیماری کا زیادہ شکار ہوئے ۔اس وقت مدینہ منورہ میں کرونا کے 34، ریاض میں 13، جدہ میں 30، مکہ مکرمہ میں 21 ، قطیف میں 6 اور تبوک میں 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔کرونا کے خطرے کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈائون اور کرفیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر شہر میں پابندی کی نوعیت الگ الگ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…