منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

برطانیہ میں بھی کورونا کی تباہ کاریاں، اموات چین سے بھی زیادہ ہو گئیں

datetime 4  اپریل‬‮  2020 |

انقرہ /لندن(این این آئی)اٹلی، اسپین اور امریکا کے بعد فرانس اور برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کے زبردست حملے جاری ہیں اور برطانیہ میں بھی اموات چین سے زیادہ ہو گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس میں ایک ہی روز میں 1120 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ برطانیہ میں بھی کورونا نے 684 افراد کو ابدی نیند سلا دیا جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد چین سے

بھی زیادہ ہو گئی ہے۔چین میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 3 ہزار 326 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ برطانیہ میں یہ تعداد 3 ہزار 605 تک پہنچ گئی ہے۔امریکا میں ایک ہی روز میں 1480 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ اٹلی میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14ہزار 680 ہو گئی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 11 ہزار 198 جب کہ ایران میں اموات کی تعداد 3 ہزار 294 ہو گئی ہے۔ترکی میں بھی کورونا وائرس کے باعث اموات میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد 425 ہو گئی ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے 20 سال سے کم عمرلڑکوں کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے گھر سے باہر نکلنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔عالمگیر وبا سے نیدرلینڈزمیں اب تک ایک ہزار 487، جرمنی میں ایک ہزار 275 اور بیلجیم میں ایک ہزار 143 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔سعودی عرب میں 25، یو اے ای میں 9، بھارت میں 72 اور پاکستان میں بھی 40 زندگیاں کورونا وائرس کی نذر ہو چکی ہیں۔دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار جب کہ ہلاک افراد کی تعداد 59 ہزار 172ہو گئی ہے۔ کورونا سے متاثرہ 2 لاکھ 28 ہزار 405 سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…