ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایران کی 100 سرکردہ شخصیات نے کرونا خامنہ ای کو ذمہ دار قرار دیدیا

datetime 31  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں جیسے جیسے کرونا کی وباء تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے وہیں برسر اقتدار ٹولے بالخصوص سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف عوام وخواص کا غم غصہ بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران کی 100 سرکردہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے ایک کھلا خط شائع کیا جس میں انہوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو کرونا کی وباء

کے معاملے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ۔مکتوب میں کہا گیا کہ سپریم لیڈر اور ان کے حاشیہ برداروں نے کرونا کی وباء کے بارے میں ایک ماہ تک قوم سے حقائق چھپائے رکھے۔ حقائق سے چشم پوشی برتنے کے نتیجے میں پورے ملک میں کرونا نے المیہ برپا کردیا۔ کرونا کی وباء اس لیے بے لگام ہے کہ حکومت نے شروع دن سے اس پرقابون پانے کے بجائے اس پر پردہ ڈالنے کی پالیسی اپنائی۔خامنہ ای پرتنقیدی مکتوب پر دستخط کرنے والی سرکردہ شخصیات میں بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سابق مشیر بہروز بیات، فزکس اور کیمسٹری کے سائنسدان مہران مصطفوی اورہا لینڈ سے نشریات پیش کرنے والے فارسی ریڈیو’زمانہ’ کے سابق ڈائریکٹر مہدی جامی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…