ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

مدت ختم ہو جانے والے اقاموں ہولڈرز کیلئے بڑی خوشخبری ،متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دیدی

datetime 31  مارچ‬‮  2020 |

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں کابینہ نے متعدد نئے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔ یہ فیصلے ملک میں مختلف سیکٹروں کو کرونا وائرس کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے حکومتی اقدامات کا حصہ ہیں۔ اس کا مقصد شہریوں ، غیر ملکی مقیمین اور امارات کا دورہ کرنے والوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی کابینہ نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ یکم مارچ 2020 کو اختتام پذیر ہونے والے اقاموں (پرمٹس) کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی جائے۔ مذکورہ مدت کے بعد بھی یہ اقامے قابل تجدید ہوں گے۔ اقاموں کی تجدید پر کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔موجودہ حالات کی روشنی میں اقامے سے متعلق کسی بھی خلاف ورزی پر غیر ملکی مقیمین پر کوئی مالی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یکم اپریل 2020 سے تین ماہ کے لیے غیر ملکی مقیمین پر اقاموں کی خلاف ورزی کی مد میں ہر طرح کے انتظامی جرمانے معاف کر دیے گئے ۔اماراتی کابینہ نے ایک اور فیصلے کی بھی منظوری دی۔ اس فیصلے کے تحت نوٹری کی کارروائیوں میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی ٹکنالوجی کے استعمال کے منصوبے کے لیے عارضی پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ اس کا مقصد اماراتی شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو سہولت پیش کرنا ہے تا کہ وہ موجود حالات میں اپنے عدالتی معاملات پورے کر سکیں۔ مزید یہ کہ عدالتی اداروں کی طرف رجوع کرنے والوں کی سلامتی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔اسی طرح کابینہ نے یکم مارچ 2020 کو اختتام پذیر ہونے والی حکومتی خدمات کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اس توسیع کا آغاز یکم اپریل 2020 سے ہو کا۔ فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی تمام خدمات پر ہو گا۔ ان میں دستاویزات، اجازت نامے، لائسنسز اور تجارتی رجسٹریشن شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…