اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی پیشگوئی 2018ء میں ریلیز ہونے والی فلم میں کردی گئی تھی، حیرت انگیز مماثلت، کیا واقعی یہ بائیو کیمیکل جنگ ہے؟

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ووہان، لاس اینجلس( آن لائن)دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے متعلق ایک دہائی قبل ریلیز ہونے والی ایک فلم میں پیش گوئی کی گئی تھی جس کے بعد ایسی ہی ایک بیماری کی پیش گوئی کرنے والی کتاب بھی سامنے آئی،

بعدازاں ڈزنی فلم ٹینگلڈ سے اسے جوڑا گیا اور پھر مائیکل جیکسن کا ذکر بھی نکلا۔اور اب ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی 2018 میں ریلیز ہونے والی ایک سیریز بھی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔نیٹ فلکس کی اس کورین سیریز کا نام مائے سیکرٹس ٹیریئس ہے جس کی 10وی قسط میں ایک ایسی جان لیوا بیماری کا ذکر کیا گیا ہے جسے کورونا وائرس سے ملایا گیا اور انسانوں کے درمیان بائیو کیمیکل جنگ شروع کرنے کے لیے اسے پھیلایا گیا۔اس سیریز کے چند مناظر سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہورہے ہیں، ان میں ایک ڈاکٹر یہ کہتی نظر آئیں کہ کورونا وائرس نظام تنفس پر حملہ کرتا ہے اور زیادہ سنجیدہ بات یہ ہے کہ اس کی انکیوبیشن کی مدت 2 سے 14 دن تک ہے۔ڈاکٹر نے مزید کہا کہ اس وائرس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی کیوں کہ یہ 5 منٹ میں ہی پھیپھڑوں کو متاثر کرسکتا ہے۔جب سیریز میں ڈاکٹر سے پوچھا گیا کہ کیا اس بیماری کا کوئی علاج ہے؟ تو اس پر انہوں نے کہا کہ فی الحال اس بیماری کا کوئی علاج نہیں۔سیریز کی آگے کی اقساط میں دکھایا گیا کہ بچوں کو ہاتھ دھونے کی ہدایت کی جارہی ہے جبکہ صحیح طریقہ کار بھی سمجھایا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…