بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

مدینہ منورہ میں کرفیو نافذ

datetime 28  مارچ‬‮  2020 |

ریاض(این این آئی ) کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش مسائل کے باعث مدینہ منورہ میں دو ہفتوں کے لیے ۴۲ گھنٹے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی انتظامیہ نے کہاکہ کورونا کی روک تھام کے لیے مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں کرفیو لگا رہے ہیں۔مدینہ منورہ کی انتظامیہ نے کہا کہ کرفیو کا آغاز ہفتہ کی صبح 6 سے ہوگیا ہے اور لوگوں کوگھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔مقامی انتظامیہ کے مطابق قریبی علاقوں کے افراد بھی کرفیو والے علاقوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں 21 روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔مملکت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کرفیو نافذ کیا گیا ہے جہاں عالمی وبا سے اب تک 511 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ خوش قسمتی سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔تاہم سعودی عرب کے قریب میں واقع ایران میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے جہاں اب تک 1685 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی حالت تشویش ناک ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…