کیوبا (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس سے دنیا کو بچانے کے لئے کیوبا نے حیرت انگیز دوا کی ترسیل کا آغاز کر دیا، امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے کے باوجود کیوبا جیسا چھوٹا ملک مہلک کرونا وائرس کا توڑ نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔ کیوبا نے یہ دوا طبی ماہرین کے ہمراہ دیگر ممالک میں بھیجنا شروع کر دی ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق یہ دوا انٹر فیرون الفا ٹو بی ری کبنینٹ کہلاتی ہے
جسے کیوبا اور چین کے سائنسدانوں نے مل کر بنایا ہے، چین میں اس دوا کا استعمال جنوری سے ہی جاری ہے۔ کیوبا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ نئی اینٹی وائرس دوا کرونا وائرس کے علاج کے سلسلے میں نہایت کار آمد ثابت ہوئی ہے۔ 15 ممالک نے امریکی پابندیوں کے باوجود اس دوا کے لئے آرڈر دے دیا ہے۔