منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سبحان اللہ !سپین میں 500 سال بعد اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی) کورونا سے بچاؤ کے لیے اسپین کے قدیم شہرغرناطہ کی گلیوں میں 500 سال بعد اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق البیازین مسجد میں 500 سال کے بعد اذان دی گئی۔ اس سے پہلے اسپین میں اذان دینے پر پابندی عائد تھی۔

کچھ مسلمانوں نے گھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہوکر اذان دی۔اسپین ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 42 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں اٹھارہ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک اور چار لاکھ بائیس ہزار متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کوروا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید دوسو چھ افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتیں سات سو انسٹھ ہوگئی ہیں اور چون ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے صدرلارنس اور ان کی اہلیہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔اٹلی میں مہلک وائرس سے چوبیس گھنٹے میں مزید سات سو تینتالیس افراد ہلاک ہوئے اور پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹلی میں وائرس کے سبب چھ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…