کورونا کیخلاف دوا کا ابتدائی نتیجہ زبردست نکل آیا ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اہم پیغام جاری کر دیا

24  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف ملیریا کی دوا ہائیڈرو کلوروکوئین کا ابتدائی نتیجہ زبردست نکلا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس دوا کا استعمال نیو یارک اور دیگر جگہوں پر شروع ہونے جارہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا میں کلوروکوئین کی وجہ سے کورونا کے 3 مریضوں کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ کورونا کے علاج کے لیے کلوروکوئین سے اخذ کردہ کم زہریلے مرکب ہائیڈرو کلوروکوئین کے تجربات کی رفتار تیز کرے۔وائٹ ہاؤس بریفنگ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایف ڈی اے نے ہائیڈرو کلوروکوئین کی منظوری دے دی ہے۔ لیکن ایف ڈی اے نے فوراً ہی اس دعوے کی تردید کی اور کہا کہ کورونا کے علاج کے لیے ابھی تک کوئی دوا منظور نہیں کی گئی اور اس سلسلے میں تجربات جاری ہیں۔عالمی ادراہ صحت نے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ ابھی تک کورونا کی کسی دوا کی منظوری نہیں دی گئی اور ٹھوس ڈیٹا کے حصول کے لیے متعدد ملکوں میں تجربات کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…