پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے پابندیاں دنیا کی تمام ایئر لائنز کو غیر معمولی نقصان کا سامنا

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) خلیجی ممالک کی فضائی کمپنیوں کو متوقع طور پر7 ارب ڈالر خسارے کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فضائی سفر پرپابندیاں، ریزرویشن میں کمی، سیاحوں کی آمد ورفت کی بندش اور کاروباری سرگرمیوں کے ٹھپ ہونے سے فضائی کمپنیوں کو غیرمعمولی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ کرونا وائرس نے دنیا کی تمام ایئر لائنز کے لیے حقیقی نقصانات کا ایک طوفان برپا کردیا ہے۔

اس کی تباہ کاریاں خلیجی فضائی کمپنیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکی ہیں۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن( آئی اے ٹی اے) نے رواں سال کے دوران ہوائی اڈوں پر کرونا وائرس کے اثرات کے بارے میں انتہائی مایوس کن توقعات کا اظہار کیا ۔فضائی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ کام کرنے والے لاکھوں افراد کے بے روز گار ہونے کا اندیشہ ہے۔ صرف خلیجی ممالک کی فضائی کمپنیوں کی بندش سے تین لاکھ 47 ہزار افراد کی ملازمت ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔آئی اے ٹی اے کے ذریعہ شائع کردہ معلومات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے جنوری کے آخر سے مشرق وسطی میں 16 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔سفری تحفظات اوراپنے ممالک سے باہر سفر سے اجتباب کی وجہ سے ہوا بازی کے شعبے کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آئی اے ٹی اے کا کہنا تھا کہ متوقع کساد بازاری کے نتیجے میں مزید غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے جو مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف ممالک اٹھائیں گے۔ گذشتہ مہینوں کے مقابلے میں مارچ اور اپریل میں فضائی کمپنیوں کی پروازوں میں مزید 40 فی صد کمی ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…