پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

کرونا وائرس، اردن میں کرفیو، مختلف شہروں میں جزوی لاک ڈائونعوام کو گھروں میں رہنے کے احکامات ،خلاف ورزی پر سخت سزا کااعلان

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان(این این آئی)کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے اردن کی حکومت نے ملک بھر میں کرفیو لگا دیا ہے۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے دارالحکومت عمان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہفتے کو سائرن بجائے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن حکام کا کہنا تھا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اردن کے وزیر انصاف بسام طالحونی نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ کرفیو کے دوران باہر نکلنے والا سزا کا مستحق ہو گا۔کرفیو کے نفاذ سے اردن کی لگ بھگ ایک کروڑ آبادی کو گھروں میں رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے اردن کے مختلف شہروں اور اہم شاہراہوں پر ہزاروں فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔شاہراہوں پر پولیس کی گاڑیاں گشت کر رہی ہیں اور مسلسل اعلانات ہو رہے ہیں کہ شہری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اردن میں کرفیو کے باعث شہر کے اہم کاروباری مراکز اور شاہراہوں پر ہو کا عالم ہے۔اردن نے عراق، مصر، شام اور اسرائیل سے متصل بارڈر اور بحری گزرگاہیں بند کر دی ہیں۔ ملک میں جمعے تک کرونا وائرس کے 85 کیسز سامنے آئے تھے جب کہ حکام نے خبردار کیا تھا کہ ان کیسز میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…