پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

قطر میں مزدور طبقہ کرونا کا شکار، دوحا میں حکومت مخالف مظاہرے شروع،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اہم  انکشافات

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحا/نیویارک(این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر میں مزدور طبقہ کرونا وائرس کا شکار ہونے لگا ہے۔ دوسری طرف قطری حکومت کی کرونا کی روک تھام میں غفلت برتنے پر دوحا کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمنسٹی کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ قطر میں کرونا کا شکار ہونے والے متعدد مزدوروں کو

اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے قطری حکومت سے کہا گیا کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ کے لیے جاری تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں اور دیگر کارکنوں کا تواتر کے ساتھ طبی معائنہ کرے تاکہ انہیں کرونا کے خطرے سے بچایا جا سکے تاہم قطری حکومت اس حوالے سے خاطرہ خواہ اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔قطرکی حکومت نے ملک میں کام کرنے والی لیبر کو اسپتالوں میں لانے اور ان کے معائنے سے انکار کر دیا ہے۔دوسری طرف قطری حکومت کی لا پرواہی کے خلاف مزدور طبقے میں حکومت کے خلاف غم وغصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوحا میں متعدد مقامات پر حکومت کے خلاف مظاہرے دیکھے گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے قطر سے 2022 ورلڈ کپ کے منصوبوں میں کارکنوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کروانے کو کہا تھا ، لیکن دوحا نے عالمی اداروں کی تجاویز مسترد کردیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…