اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی کمپنیوں کے مالکان اور کفیل کسی بھی سنگل کارکن کو بغیر تنخواہ کے رخصت پر نہ بھیجے ، سعودی حکومت نے وارننگ جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے تمام کمپنیوں ، اداروں اور کفیلوں کو
خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی کارکن کو اس کی مرضی اور بغیر تنخواہ کے نہ رخصت پر نہ بھیجا جائے ۔ کمپنی اور ملازمین دونوں پر ملازمتی معاہدے کی پابندی لازم ہے ۔ کرونا وائرس کے پیش نظر عارضی حالات خراب ہونے کی وجہ سے ملازمت اور معاہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔