پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسجد نبوی میں کرونا وائرس سے بچائوکے مزید خصوصی انتظامات

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی )مسجد نبوی اور روضہ رسول کی انتظامیہ نے مسجد میں نمازیوں کے کرونا وائرس سے بچائو کے لیے مزید سخت حفاظتی انتظامات اور احتیاتی تدابیر اختیار کی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبوی میں خواتین کے لیے مختص عبادت کے مقامات میں کرونا سے بچائو کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے خواتین امور سارہ بنت مقبل الحیسونی نے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی میں کرونا سے بچائو کے لیے سخت احتیاطی اقدامات کے احکامات صادر کیے ہیں۔ مسجد نبوی میں خواتین کی فیلڈ ٹیمیں چوبیس گھنٹے مسجد کی صفائی اور طہارت کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ مسجد کے فرش اور قالینوں کو صاف رکھنے کیزائرات کی تمام ضروریات پوری کرنے اور انہیں عبادت کے لیے معیاری مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔الحیسونی نے بتایا کہ مسجد کی صفائی کا عملہ وضو گاہ، مسجد سے متصل دفاتر، سیڑھیوں اور دیگر مقامات کی ایک دن میں 10 بار صفائی کا اہتمام کرتا ہے۔ خواتین پر مشتمل عملہ ہاتھوں پر دستانے اور منہ پر ماسک چڑھا کراپنی حفاظت کے بھی تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔الحیسونی نے بتایا کہ مسجد نبوی میں شعبہ خواتین کے مقام پرآپ زم زم کے کولر اٹھانے کے بعد ان کی جگہ زم زم کی پیک شدہ بوتلیں فراہم کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…