اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے پھیلا ئو کو روکنے کے سبب سعودی حکومت نے تمام مساجدمیں با جماعت نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی ۔ تمام نمازیوں کو گھر وں پر نماز ادا کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ مساجد کے بند ہونے کی وجہ سے تمام امت مسلمہ انتہائی غمزدہ ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک تصاویر گردش کر رہی ہے کہ ایک شخص ریاض کی بند مسجد کے باہر بیٹھ کر بلند آواز کیساتھ دعا مانگ رہا ہے
اور ساتھ ساتھ رو بھی رہا ہے ۔ شلوار قمیض میں ملبوس یہ شخص بظاہر پاکستان سے لگتا ہے تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی تصدیق نہیںہو سکی ہے ۔ المرصد اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک غیر ملکی ریاض کی بند مسجد کے باہر بیٹھا رو رو کر دعا کر رہا ہے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ تصاویر شیخ حامد الذیر مسجد کے موذن معاذ القحطانی نے اپنے موبائل کھینچ کر سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ موذن معاذ القحطانی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ تحریر کیا ہے ”یہ کارکن میری مسجد میں ہونے والی تمام نمازیں باجماعت ادا کرتا رہا ہے۔ہم سب اللہ کے آگے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور اس سے مغفرت کے طلب گار ہیں“۔ واضح رہے کہ سعود عرب کے اعلان کے بعد ملک بھر میں اجتماع پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔