نیویارک،میڈرڈ(آن لائن) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کروناوائرس نے اب پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔کرونا وائرس نے اپنی تباہ کاریوں سے پوری دنیا کو پریشان کر دیا ہے جس کے بعد ہر ملک کی جانب سے اس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں۔
اسی دوران اقوام متحدہ کے بھی ایک ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ادارے کو 4 ہفتوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔دریں اثناسپین میں کورونا وائرس سے مزید 66 افراد ہلاک، 2086 نئے کیسز رپورٹ۔ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5232 ہو گئی ہے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی اضافے کے بعد 133 ہو گئی۔