اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد دوسرے ممالک کی امداد کا بیٹرااٹھا لیا ۔ امدادی ٹیمیں اٹلی پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق چین نے مہلک وائرس کرونا پر قابو پانے کے بعد امدادی ٹیمیں اٹلی پہنچا دیں جن میں 9افراد شامل ہیں ۔ اٹلی چین کے بعد دوسرا ملک ہے جو کرونا وائرس کی وجہ سے کافی متاثر ہوا جس میں ہلاکتوں کی تعداد
تقریبا 8سو سے تجاوز کر گئی ہے ۔ کرونا سے مقابلہ کرنے کے لیے چین بھی اب اٹلی کی مدد کرے گا۔چین نے اٹلی کو طبی سامان اور ماہرین بھجوائے۔کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ماسک اور آلات تنفس سے بھرا ہوا جہاز اٹلی بھجوایا گیا ہے ۔ چینی ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام نو چینی طبی عملے کی ایک ٹیم تقریبا 30 ٹن سامان لے کربروز جمعرات روم پہنچی تھی ۔