برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)ماسک اتار کر لوہے کی راڈ پر مسافر کو تھوک لگانا مہنگا پڑ گیا ، ٹرین میں ہنگامہ برپا، پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا کے 114سے زائد ممالک کو اپنی لیپٹ میں لےلیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھرکے شہریوں میں خوف کی علامت دیکھنے کو نظر آرہی ہے ۔ دنیا بھر کے ماہرین کرونا وائرس کی ویکسین تیاری میں مصروف ہیں جبکہ علاج نہ ہونے کی وجہ سےعالمی ادارہ صحت نے احتیاطی تدبیر بھی جاری کی ہیں جنہیں
اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان ٹرین میں سوار ہوا اور ایک لوہے کی راڈ کےپاس آکر کھڑا ہو گیا اور کچھ ہی دیر بعد اس نے اپنےچہرے سے ماسک اتار ا اور لوہے کی راڈ کیساتھ اپنا تھوک لگانا شروع ہو گیا ۔ جس دیکھ کر دیگر مسافروں نے ہنگامہ برپا کر دیا اور خوب لعن طعن بھی کی ۔ نوجوان مسافروں کو ایسا کرنے اور لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے کےجرم میںپولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔