روم(این این آئی )کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور خصوصا اٹلی کے ایک بڑے علاقے کو لاک ڈاؤن کر دیے جانے کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر اس وقت کئی شہر اور لاکھوں افراد ایک طرح سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں، تاہم اس وائرس کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے۔
خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ اس وائرس کی وجہ سے کئی اہم معیشتیں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔ بتایا گیا کہ ٹوکیو کی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز پانچ فیصد اور سڈنی اسٹاک ایکسچینج سات اعشاریہ تین فیصد کی کمی کا شکار ہوئی۔ اس وائرس کی وجہ سے اب تک دنیا کے 99 ممالک میں ایک لاکھ دس ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔