کابل ( آن لائن ) افغان صدر بننے کی دوڑ میں صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ میں تنازع شروع ہو گیا۔افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے صدر بننے کی ضد میں حلف لینے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ جس کی وجہ سے افغان صدر اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب تاخیر کا شکار ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان اس بات
پر حلف برداری کی دو تقاریب منعقد نہ کی جانے پر مشاورت جاری ہے۔افغان الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں اشرف غنی کو کامیاب قرار دیا تھا تاہم ان کے مخالف عبداللہ عبداللہ نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان حکومت 10 مارچ کے بین الافغان مذاکرات کے لیے تیار نظر نہیں آتی، دونوں افغان اختلافات بھلا کر امن کے لیے کام کریں۔