ماسکو(آن لائن) امریکہ نے روسی سرحد کے نزدیک خطرناک جراثیم سے انسان کش اور وبائی بیماریاں پھیلانے والے وائرس تیار کرنے والی فیکٹری بنائی ہوئی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف روس کی وزارت دفاع کے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے ۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق تحقیقاتی ٹیموں کے جائزے سے یہ بات معلوم ہوئی کہ جارجیہ میں روسی سرحدوں کے قریب
امریکہ نے جراثیمی ہتھیاروں کی ا یک فیکٹری بنائی ہے ۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ امریکہ نے 300 لیبارٹریوں سے روسی شہریوں کے جینباتی سیمپل بھی حاصل کئے ہیں ان سیمپلز کو اس فیکٹری میں حیباتیاتی اور جراثیمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ ماسکو نے امریکہ کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور روس اور چین جیسے ممالک کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے ۔