منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کرونا کے2 نئے کیسوں کی تصدیق جانتے ہیںدونوں خواتین کس ملک کا سفر کر کے آئی تھیں؟

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کرونا وائرس کے دو نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد مملکت میں اس وائرس کا شکار افراد سات ہوگئی ہے۔یہ تمام افراد حال ہی میں ایران سے لوٹے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ صحت نے بتایاکہ کرونا وائرس کے جن نئے دو کیسوں کا پتا چلا ہے،

یہ دونوں سعودی خواتین ہیں اوران میں ایک بحرین کے راستے ایران سے آئی تھیں اور ایک عراق کے جنوبی شہر نجف سے متحدہ عرب امارات کے راستے سعودی عرب لوٹی ہیں۔وزارت نے مزید کہا کہ ان دونوں خواتین نے مملکت میں واپسی پر اپنے ایران اور عراق کے سفر کے بارے میں حکام کو مطلع نہیں کیا تھا۔سعودی وزارت صحت نے گذشتہ ہفتے کرونا وائرس کے پانچ کیسوں کی اطلاع دی تھی۔قبل ازیں وزارت صحت نے کہا کہ 128 سعودی شہریوں نے حال ہی میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد ایران کا سفر کیا ہے۔ان میں سے 26 شہری مملکت میں واپس آچکے ہیں جبکہ 95 ابھی تک ایران میں ہیں اور باقی سات دوسرے ممالک میں ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…