پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نئے ملائیشین وزیراعظم  کے حلف اٹھانے کو مہاتیر محمد نے غیر قانونی قرار دیدیا، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(آن لائن)سابق وزیرداخلہ محی الدین یاسین  نے ملائیشیاء کے وزیراعظم کے طورپر اتوار کو حلف اٹھا لیا ہے ، اس طرح حکومت کے ٹوٹنے کے بعد سکینڈل کی زد میں آنیوالی حکومت دوبارہ برسراقتدار آ گئی ہے تاہم سابق رہنما مہاتیر محمد نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ محی الدین یاسین نے کوالالمپور میں قومی محل میں اپنے عہدے کا حلف لیا ،

اس طرح سابق حکمران اتحاد کے ٹوٹنے اور مہاتیر محمد کے مستعفی ہونے کے بعد ایک ہفتے سے جاری سیاسی بحران کاخاتمہ ہوا ہے۔ ایک ہفتہ قبل 94سالہ مہاتیر محمد کے اصلاحات پسند ’’امید کے معاہدے‘‘ اتحاد کے ٹوٹنے کے بعد جنوب مشرقی ایشیائی ملک بحران کا شکار ہو گیا تھا ۔ مہاتیر محمد کی قیادت میں اتحاد نے کرپشن الزامات کا شکار حکومت کیخلاف 2018ء کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی ۔  دریںاثناء   ملائیشیاء  کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد   نے   اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔  انہوں نے اصلاحات پسند اتحاد کے رہنما یاسین پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پارلیمان میں ان کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا۔   اس دوران  کا اصرار ہے کہ انہیں  دوبارہ وزیر اعظم بننے کے لئے کافی حمایت حاصل تھی  انکا  بیان چند گھنٹے قبل انکے ایک حریف  کو حکومت کے ٹوٹنے  کی وجہ سے پیدا ہونیوالے سیاسی بحران کے پیش نظر عہدے کیلئے منتخب کرنے کے بعد  سامنے آیا۔  94سالہ رہنماء نے ایک بیان میں کہا کہ میرے پاس 114اراکین پارلیمنٹ ہیں  جو میری حمایت کررہے  ہیں اور  اس کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا انہوں نے شاہ کو ایک خط لکھا تھا ، جو  ملک کے وزیر اعظم کا  انتخاب کرتے ہیں ۔ ملائیشیا میں وزیر اعظم کا انتخاب بادشاہ کرتا ہے، جسے بعد ازاں پارلیمان میں کم از کم 112 ممبران کی لازمی حمایت بھی حاصل کرنا ہوتی ہے۔ سن دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم بعد ازاں ان کی کوشش تھی کہ وہ دوبارہ وزیر اعظم منتخب کر لیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…