نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ائیر چیف راکیش کمار سنگھ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شکت نہیں ہے کہ پاکستان ائیر فورس ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ہم سے بہت آگے ہیں ۔ا نہوں نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان پائلٹ کی مہارت ، ائیر کرافٹ اور میزائل بہت اچھے ہیں ، فرق مشینوں سے نہیں بلکہ جذبے پڑتا ہے جو پاکستانی افواج میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ۔
مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر چیف نے پاکستانی فضائیہ کی برتری کا اعتراف کیا ہے ۔ بین الاقومی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ائیر چیف راکیش کمار سنگھ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان ائیر فورس ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ہم سے بہت آگے ہیں ۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی پائلٹ کی مہارت ، ائیر کرافٹ اور میزائل بہت اچھے ہیں ۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ پاکستان کی آرمی بھارت سے زیادہ طاقتور ہے ۔ بھارتی آرمی چیف نے پاک ائیر فورس کی طاقت کا اعتراف کیا ۔ تاہم یہ بھی ماننا ہو گا کہ فرق مشینوں سے نہیں بلکہ جذبے سے پڑتا ہے ۔ مشین چلانے والے میں جذبہ ہو تو وہ کوئی بھی لڑائی جیت سکتا ہے جو پاکستان فوج کے پاس موجو دہے ۔