دبائو کام کرگیا!ایف اے ٹی ایف نے اہم ترین ملک کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کردیا

22  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف اے ٹی ایف نے ایران کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے اور انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی معیار اختیار کرنے اور ان پر عمل درآمد میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ عام حالات میں کوشش یہ ہونی چاہیے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی نشاندہی اور ہدایات کے بغیر ہی آزادانہ طور پر دہشت گردی سے سختی سے نمٹنے کے اقدامات کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے بعد اب ایران کے ساتھ لین دین کسی طور پر جائز نہیں ہو گا، جبکہ نگرانی کے سخت نظام کے نتیجے میں صورت حال میں بہتری کا امکان مشکل تر ہو جائے گا۔بلیک لسٹ کا مطلب یہ ہو گا کہ ایران میں کام کرنے والے اداروں کے مالی معاملات کو بیرونی جانچ پڑتال کے نظام سے گزارا جائے گا، جب کہ وہ چند بینک اور کاروباری ادارے جو اب تک ایران میں کام کر رہے ہیں، ان پر دباؤ میں اضافہ ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایران سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تو اس کے لیے لازم ہو گا کہ ایف اے ٹی ایف کے قواعد کی پابندی کرے۔ واضح رہے کہ اس اقدام سے پہلے پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے سہ روزہ اجلاس کے دوران ایران کو انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ضابطے بنائے، لاگو کرے اور حاصل کردہ پیش رفت بیان کرے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…