خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ میں سیلفی بنانے پر پابندی عائد، خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا کا اعلان

15  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں سیلفی لینے پر پابندی عائد ، عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے ملک کے مقدس مقامات پر سیلفی، تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے احاطے میں کسی بھی قسم کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ ان مقامات پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کیخلاف موقع پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فونز اور کیمرے ضبط کر لیے جائیں گے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقدس مقامات کی حفاظت اور ان کا تقدس برقرار رکھنے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک سے آنے والے معتمرین اور حجاج حرمین شریفین میں اپنا زیادہ وقت تصویر کشی میں ضائع کرتے ہیں جس سے ان کی اور دوسروں کی عبادت میں خلل پڑتا ہے۔ یہ لوگ حرمین شریفین میں تصویریں بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔لیکن اب ایسے معتمرین اور حجاج کرام جو اپنے موبائل فون، کیمرے یا وڈیو کیمروں کے ذریعے حرمین شریفین کے اندر یا باہر تصاویر بنائیں گے ان کے کیمرے اور موبائل ضبط بھی کئے جا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…