اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزارت خارجہ نے ترک صدر کے پاکستانی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے ترک قیادت کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے ترک قیادت کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی ان سنگین خطرات کو سمجھے
جو دہشتگردی کی صورت میں پاکستان سے بھارت اور خطے کو لاحق ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ترک صدر رجب طیب کی جانب سے جموں و کشمیر کے مسئلے پر حوالوں سے متعلق اور پاکستان اور ترکی کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے سے متعلق میڈیا کے سوالات کے جوابات دیے ہیں، ان کا کہنا ہے بھارت ترک صدر کے جموں و کشمیر سے متعلقہ تمام حوالوں کو مسترد کرتا ہے، کشمیر بھارت کا ذاتی مسئلہ ہے اور اٹوٹ انگ ہے۔