ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’چینی قوم آپ کی مدد فراہم کرنے پر آپ کی شکرگزار ہے‘‘ چین نے کس اسلامی ملک کی امداد کا اعتراف کر لیا؟ جانئے

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں متعین چین کے سفیر چن وی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ امداد نے چینی طبی عملے کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں بھرپور مدد فراہم کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی امداد کرونا وائرس سے نمٹنے میں چینی عوام کی معنوی طورپر مدد کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق چینی سفیر نے ان خیالات کا اظہار شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے

ساتھ چھ معاہدوں دستخط کے موقع پر کیا۔اس موقعے متعدد عالمی تنظیموں کی طرف سے بھی چین کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی آلات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے۔خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کا نام تبدیل کرکیکوفیڈ 19 رکھا ہے تاکہ اس وائرس کو مخصوص جغرافیائی تفریق سے نکال کرایک عالمی وباء  قرار دیا جا سکے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں متعین چین کے سفیر نے کہا کہ مملکت کی طرف سے بیجنگ کی امداد دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے چین کو فراہم کی جانے والی امداد سے کوفیڈ 19 نامی اس وباء  سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ چین سعودی عرب کی طر ف سے فراہم کی جانے والی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…