اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ناروے میں قرآن پاک کو جلانے کا واقعہ، ایک غیر مسلم نوجوان نے اسلام قبول کر لیا، فیصلہ واقعے پر مسلمانوں کے ردعمل دیکھنے کے نتیجے میں کیا، کلمہ پڑھتے ہی جذبات پر قابو رکھنا مشکل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ناروے میں قرآن پاک جلانے کے واقعے نے جہاں پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل میں ایک بہت بڑی چھاپ چھوڑ دی تھی وہاں اسکے ردعمل کو دیکھتے ہوئے غیر مسلم بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔مسلمانوں کے شدید
ردعمل ہوئے دیکھتے ہوئے ایک نارویجن نوجوان نے کلمہ طیبہ پڑھا اور مسلمان ہو گیا، کلمہ پڑھتے ہی اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکا اور رونے لگا۔ اس حوالے سے اسکی ویڈیو نے تمام مسلمانوں کے اندرخوشی کی فضاء کو جنم دیا جس نے انکے جذبہ ایمان کوخوب جھنجھوڑا۔مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اس نوجوان کو کلمہ پڑھا رہا ہے اور کلمہ پڑھتے ہی جیسے ہی سب لوگ اس شخص کو مبارکباد دینے کے لیے اٹھے وہ زاروقطار رونے لگا۔
ناروے میں قرآن جلانے کے واقعے پر مسلمانوں کے ردعمل سے متاثر ہو کر نارویجن نوجوان نے اسلام قبول کر لیا۔ کلمہ پڑھتے ہی جذبات پر قابو رکھنا مشکل، رونے لگے۔ pic.twitter.com/DhI7bTI389
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) February 8, 2020