بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

’’سلیمانی کا قتل ایران کے خراب رویے کا اچھا جواب‘‘ امریکہ نے پھر ایران کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپرنے کہاہے کہ تین جنوری کو بغداد کے ہوائی اڈے پر ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت ایران کی خراب حرکتوں کا اچھا جواب تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے یہ بات جان ہوپکنز یونیورسٹی میں ایران کے حوالے سے ایک لیکچر کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے (سلیمانی کو) لڑائی کے

میدان سے باہر نکال پھینکنا کئی برس سے جاری ایران کے برے رویے اور اس (سلیمانی) کے ذاتی افعال کا مناسب جواب تھا۔مارک ایسپر کے مطابق امریکا کو ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک کی طرف سے مسلسل خطرات کا سامنا ہے لہذا ان ممالک سے ہمیشہ خبردار رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی کے ہاتھ ہزاروں امریکیوں اور بہت سے دیگر لوگوں کے خون میں لتھڑے ہوئے تھے، اس میں ایرانی عوام کا خون بھی شامل ہے۔امریکی وزیر دفاع کے نزدیک ایران گذشتہ چالیس برسوں کے دوران مشرق وسطی میں تخریبی کارروائیوں کا ذمے دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کی ملیشیاؤں کا نفوذ افریقا سے لے کر مشرق وسطی اور افغانستان تک پھیلا ہوا ہے .. ہم دنیا کے دیگر حصوں میں بھی ان کا وجود دیکھ سکتے ہیں۔مارک ایسپر نے زور دے کر کہا کہ اْن کا ملک خطے میں داعش کی تباہی کے واسطے اور ایران کے بْرے برتاؤ سے نمٹنے کے لیے لڑائی جاری رکھے گا۔‎

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…