تہران (آن لائن)ایران میں امریکہ کے لیے جاسوسی پر ایک شخص کو سزائے موت سنا دی گئی۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یران نے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کیلئے جاسوسی پر ایک شخص عامر رحیم پور کو سزائے موت اور دیگر 2 کو 15،15برس قیدکا حکم، سنایا ہے ایران کی اعلیٰ عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیل نے کہا کہ عامر رحیم پور نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات سی آئی اے کو فراہم کیں اور اس کے بدلے
بہت سے پیسے کمائے۔عدالتی ترجمان نے بتایا کہ عامر رحیم پور کے علاوہ دیگر دو افراد کو جاسوسی کے الزام میں 10 اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایرانی حکام نے سزا پانے والے دیگر دو افراد کے نام اور قومیت نہیں بتائی البتہ اتنا کہا گیا ہے کہ یہ دونوں فلاحی تنظیم کے رکن کے طور پر کام کرتے ہوئے جاسوسی کررہے تھے۔ سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔