وہان(مانیٹرنگ ڈیسک) میرے پاس مت آنا مجھے کرونا وائرس ہے ، خاتون زیادتی کا نشانہ بننے سے بچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چین میں ایک لڑکا غلط نیت سے خاتون کے گھر میں داخل ہو تو چینی خاتون نے سمجھداری کا مظاہرہ کر کے اپنی عزت بچالی ، کرونا وائرس کا نام سنتے ہیں لڑکا وہاں سے بھاگ نکلا ۔ چینی خاتون نے بتایا کہ میں گھر پر اکیلی تھی تب ایک لڑکا میرے گھر میں غلط نیت سے گھس آیا ،
لڑکے کو دیکھ کر میرے اوسان خطا ہو گئے اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں اپنی عزت اس حواس کے شکار شخص سے کیسے بچائوں تو تب میرے ذہن میں خیال آیا جس میں میں چیخ چیخ کر کہنا شروع کر دیا کہ میرے پاس مت آنا مجھے کرونا وائرس ہے ۔ لڑکے نے جب کرونا وائرس کا نام سنا وہ فوراً بھاگ گیا ۔ یہ واقعہ چین کے شہر جنکشن میں پیش آیا جہاں ایک 25 سالہ لڑکے نے خاتون کیساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی، عورت نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانسنا شروع کر دیا اور کہا میں وہاں شہر سے یہاں آئی ہوں اورکرونا وائرس کا شکار ہوں، اسی وائر س کی وجہ سے میں اکیلئے گھر میں رہ رہی ہوں ، لڑکے نے یہ الفاظ سنتے ہی وہاں سے نکلنے میں عافیت سمجھی اور وہ چلا گیا ۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک 500مریض مر گئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 24ہزار کے قریب بتائی جارہی ہے ۔