ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

1110بھارتی فوجیوں کی خودکشی، فضائیہ اور بحریہ کے اہلکار بھی شامل ، انڈین آرمی ہل کر رہ گئی

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزارت دفاع نے کہاہے کہ سال 2010 سے 2019 کے دوران 1110 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی، جن میں فضائیہ اور بحریہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ گزشتہ چند سال کے دوران فوجیوں میں تناؤ کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے، جن میں کونسلنگ، یوگا کے علاوہ خوراک، لباس، رہائش اور چھٹیوں کی پالیسی سے متعلق شکایات کا ازالہ شامل ہیں۔

تاہم مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے ایک رپورٹ میں کہاکہ 2010 سے 2019 کے دوران بھارت کی بری فوج میں 895، فضائیہ میں 185 جبکہ نیوی میں 32 خودکشیاں رپورٹ ہوئیں۔ دوران ڈیوٹی فوجیوں کا ذہنی دباؤ کا شکار ہونا ایک عالمی مسئلہ ہے۔ امریکی فورسز بھی بڑھتی خودکشیوں کے مسئلے سے نمٹنے کی کوششیں کر رہی ہیں، جہاں 2018 میں 541 خودکشیوں کے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس سال امریکی فورسز میں خودکشی کی شرح 24.8 فی لاکھ رہی جوکہ 2017 میں 21.9 تھی۔بھارتی فوج میں خودکشی کی شرح 16.5 فی لاکھ ہے جوکہ اس لئے تشویشناک ہے کیونکہ فوجیوں کو انتہائی غربت، بیروزگاری، کاشتکاری کی پریشانیوں سمیت دیگر مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جوکہ بھارتی شہریوں میں خودکشی کے رجحان کی بڑی وجوہات ہیں۔ تاہم پاکستان کی غیر محفوظ سرحد پر طویل تعیناتی، شورش زدہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں بغاوت جیسے حالات فوجیوں کی جسمانی و ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ وہ اپنے اہل خانہ کے مسائل کی وجہ سے سخت تناؤ کا شکار رہتے ہیں، جس میں پراپرٹی کے تنازعات کے علاوہ مالی اور ازدواجی مسائل شامل ہیں۔

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ موبائل فون کی وجہ سے 24 گھنٹے اہل خانہ سے رابطہ فوجیوں میں تناؤ بڑھانے کا باعث بن رہا ہے ۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ اکثر فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات پر خاص توجہ نہیں دیتیں۔ پہلے بٹالین کمانڈر سول انتظامیہ کیساتھ بات کر کے فوجیوں کے ذاتی مسائل حل کرا سکتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے۔ ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجیکل ریسرچ کی سٹڈی کے مطابق سینئر افسروں کے ہاتھوں تذلیل اور ہراسگی اکثر فوجیوں میں خودکشی کا باعث بنتی ہے۔وزارت دفاع کے مطابق 2006 کے بعد کی مختلف سٹڈیز کے مطابق گھریلو اور ذاتی مسائل، ازدواجی اختلافات، دباؤ، صحت کے علاوہ مالی مسائل فوجیوں میں خودکشی کی بڑی وجوہات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…