نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں بی جے پی رہنمائوں کی جانب سے تشدد کے بیانات کے بعد بھارت کی 175 ممتاز خواتین اور تنظیموں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے، اور ان سے کہا ہے کہ خواتین کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے، مودی سرکار ذمے داری پوری کرے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق خط میں بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر اور یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیاناتھ کے بیانات کا حوالہ دیا گیا ، انوراگ ٹھاکر نے دہلی میں احتجاج کرنے والوں کے بارے میں کہا تھا کہ گولی
مارو سالوں کو جبکہ یوپی کے وزیراعلیٰ نے دہلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بولی سے نہیں تو گولی سے ماریں گے۔نریندر مودی کے نام کھلا خط لکھنے والوں میں خاتون مصنفین، انسانی حقوق کی کارکن، فلم ساز، اداکار اور سفارت کار شامل ہیں۔واضح رہے کہ بی جے پی کے بعض رہنماو?ں کی جانب سے دہلی کے ریاستی انتخابات کے جلسوں سے خطاب میں تشدد کے بیانات دیئے گئے تھے۔ بھارت میں ریاستی الیکشن کا انعقاد 8 فروری کو ہو گا جبکہ نتائج کا اعلان 11 فروری کو کیا جائے گا۔