جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

65سال ساتھ گزارنے والے معمر جوڑے کاایک ہی دن انتقال ،دونوں ایک ہی قبرستان میں سپرد خاک

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یو اے ای میں107 سالہ معمر شخص بیوی کے انتقال کے 13 گھنٹے بعد ہی وفات پا گیا،تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 107 سالہ اماراتی شخص وفات پا گیا،مذکورہ شخص کی وفات سے کچھ گھنٹے قبل ہی ان کی اہلیہ بھی اس جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

معمر جوڑے کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ دونوں نے شادی شدہ زندگی کے 65 سال ہنسی خوشی گزارے۔اگرچہ دونوں کی عمر بہت زیادہ تھی اور دونوں ہی علیل تھے تاہم اس عمر اور بیماری کی حالت میں بھی وہ ایک دوسرے کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔غازی علی نامی معمر شخص راس الخیمہ شہر کے شمال میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پر وادی غاللہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ مقیم تھے۔معمر اماراتی شخص 1913ء میں پیدا ہوئے تھے جنہوں نے پیر کے روز ساڑھے پانچ بجے آخری سانسیں لیں۔غازی علی کے پوتے کا کہنا ہے کہ دادا موذی بیماریوں میں مبتلا تھے۔لیکن جب انہیں اہلیہ کی وفات کی خبر سنائی گئی تو وہ برداشت نہ کر سکے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ میں اداس ہوں لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ ایک سکون میں ہیں۔بتایا گیا ہے کہ معمر جوڑے میں اتنا پیار تھا کہ شاذ و نادر ہی ایک دوسرے سے الگ رہتے تھے۔دونوں کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ بیٹے کی عمر 60 سال ہے۔ بیوی کو 3 فروری بروز پیر کو 9 بجے دفن کیا گیا جب کہ ان کے شوہر غازی علی کو اگلے ہی روز فجر کے بعد ان کے ساتھ ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…