واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل فٹ بال لیگ چیمپئن شپ سپر بال جیتنے والی ٹیم کنساس سٹی چیفس کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کنساس کی عظیم ریاست کو اس بڑی جیت کی مبارک ہو۔امریکا کا غلط جغرافیہ پیش کرنے کی وجہ سے ٹرمپ کی جانب سے یہ ٹوئٹ فوراً ہی ڈیلیٹ کر کے صحیح لکھ کر دوبارہ ٹوئٹ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر سپر باؤل جیتنے
والی کنساس سٹی چیفس کو امریکی ریاست کنساس کا شہر سمجھے جبکہ وہ ریاست مسوری کی نمائندگی کر رہی ہے۔ ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن بڑی تعداد میں اس غلط ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے صدر کو ٹرول کیا جارہا ہے۔امریکی صدر کی اس بنیادی غلطی پر اامریکی صارفین کا کہناتھا کہ صدر کی حیثیت سے ایک مقبول کھیل کا نہ پتہ ہونا افسوسناک ہے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہیں دلچسپی نہیں لیکن وہ دکھاوے کے طور پر اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔