منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پالتو جانور بھی کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں ، چینی حکام کا شہریوں کو پالتو جانور ضائع کرنے کا حکم

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( آن لائن ) پالتو جانور بھی کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں، چینی حکام کی شہریوں کو پالتو جانوروں سے دور رہنے کی ہدایت۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے باعث چینی حکام کا شہریوں کو پالتو جانور ضائع کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق چائنہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے چائنہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو اپنے پالتو جانوروں کو چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے اور پالتو جانور رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ چین کے آس پاس کی کمیونٹیز نے اپنے رہائشیوں کو پالتو جانور چھوڑنے کا حکم دیا ہے، ان کے نزدیک پالتو جانور ملک میں جاری کرونا وائرس کی حالیہ لہر سے متاثر ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیبی کے ایک گاؤں نے اپنے رہائشیوں کو پابند کر دیا ہے کہ وہ پانچ دن کے اندر اندر اپنے پالتو جانوروں سے علیحدگی کے متعلق فیصلہ کر لیں ورنہ حکام خود ایکش لیں گے۔شانسی میں ایک اور کمیٹی نے مقامی لوگوں سے فوری طور پر اپنے پالتو جانوروں کو ضائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کرونا وائرس کے مرکز ووہان کے ایک محلے میں رہائشیوں سے اپنی بلیوں، کتوں اور دیگر مویشیوں کو فوری گھر سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، مقامی عہدیداروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کو جانور نظر آئے تو وہ ان کو موقع پر ہی مار کر دفن کر دیں گے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسی طرح کی ہدایات پورے ملک میں جاری کی جا رہی ہیں جس میں بیجنگ سمیت چائنہ کے بڑے بڑے شہر بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے اس بات کی نفی کی ہے کہ پالتوں جانور بھی اس وبا کا حصہ ہو سکتے ہیں، ادارے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ابھی تک ایسا کوئی کیس نہیں جس سے پالتو جانوروں سے وبا پھیلنے کا انکشاف کیا جا سکے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…