پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کرونا وائرس ہے یا نہیں؟ وزیر صحت نے بتا دیا

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق الربیعہ نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کا ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ فی الحال مملکت اس وباء سے محفوظ ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر الربیعہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ مملکت میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم کسی بھی خطرے کے پیش نظر اس حوالے سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔انہوں نے حکومتی اداروں کی طرف سے کرونا وائرس کے خطرات سے بچائو کے لیے ضروری اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مملکت کو کرونا سے بچائو کے لیے تمام فضائی، سمندری اور زمینی داخلی راستوں پر مسافروں کی آمدو رفت کے دوران وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیر صحت نے مملکت کے شہریوں اور غیرملکی باشندوں پر زور دیا کہ وہ وزارت صحت کی طرف سے دی گئی تجاویز پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کسی مشکوک بیماری کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پرپھیلائی جانے والی افواہوں پرکان نہ دھریں۔قبل ازیں سعودی وزارت صحت نے قومی مرکز برائے انسداد امراض کے تعاون سے مملکت میں کرونا وائرس کی آمد روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ اس حوالے سے ملک میں بھر میں شہریوں کو اس وائرس سے خود کو بچانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…