نئی دہلی(این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے چند حصوں میں انٹرنیٹ کی ترسیل بحال کردی گئی ہے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے محکمہ داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ صارفین کو حکومت کی منظور کردہ 301 ویب سائٹس تک رسائی حاصل ہو گی۔ اسمارٹ فونز پر ڈیٹا بھی بحال ہو کیا جا رہا ہے، یعنی
مقامی لوگ اپنے فونز سے بھی آن لائن جا سکیں گے۔ البتہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بیشتر حصوں میں قریب پانچ ماہ سے انٹرنیٹ کی سروس معطل ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے تنقید کے باوجود نئی دہلی حکومت کا کہنا تھا کہ یہ قدم سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا تھا۔