نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے کہ اس وقت دنیا بھر میں سترہ برس سے کم عمر کے 258 ملین بچے تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم ہیں۔ علاوہ ازیں 770 ملین بالغ بھی ان پڑھ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
ایک بیان میں امینہ محمدنے کہاکہ تعلیم حاصل کرنے والے بچوں میں بھی صرف انچاس فیصد سیکنڈری اسکول مکمل کر پاتے ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں تعلیم کی عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مخاطب ہو کر کہیں۔ اقوام متحدہ کا ہدف ہے کہ 2030 تک دنیا بھر کے تمام بچوں کو بنیادی تعلیم کی سہولت میسر ہو۔