جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

مواخذے کی تحریک ، ٹرمپ نے دفاع کیلئے تگڑے وکیل کرلیے

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذ ے کی کارروائی مختلف مراحل سے گزر رہی ہے تاہم اب امریکی صدر نے دفاع کیلئے تین تگڑے اور ہائی پروفائل وکلا کو میدان میں اتار ا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے یہ تگڑے وکلا وائٹ ہائوس کے وکیل اور اٹارنی جے سکیو کے ماتحت کام کریں گے۔ان وکلا میں ایک نام کینتھ اسٹارکا ہے جوکہ بل کلنٹن کے مواخذے کے دور میں بھی کام کرتے رہے ہیں

اور اور دوسرا رابرٹ رائے کا ہے جو انڈیپنڈنٹ کونسل میں کلنٹن انتظامیہ دور ہی کے وکیل تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینتھ اسٹارنے سابق امریکی صدر بل کنٹن کے خلاف مشہور زمانہ ’وائٹ واٹر‘ اسکینڈل کی تفتیش کی تھی تاہم اس تفتیش میں کلنٹن کے وائٹ ہاوس کی ایک انٹرن کے ساتھ معاشقوں کے شواہد ملے تھے۔اس تفتیش کے نتیجے میں نوے کی دہائی میںکلنٹن کو امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا تاہم کلنٹن سینیٹ کی جناب سے بری کر دیئے گئے تھے۔ٹرمپ کا دفاع کرنے والے تیسرے وکیل الان ڈرشو وٹر آئینی وکیل ہیں جو ماضی کے فٹبال کھلاڑی اوجے سمپسنز کے وکیل بھی رہ چکے ہیں، اس فٹبال کھلاڑی پر اپنی اہلیہ اور ان کے دوست کو قتل کرنے کا الزام تھا۔اس مقدمے کو صدی کا مقدمہ بھی کہا جاتا ہے جس میں وہ بری ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کانگریس کے کام میں رکاوٹ ڈالی، جبکہ صدر ٹرمپ اس الزام سے تردید کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مقدمہ سینیٹ میں چلانے کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے، مواخذہ کی کارروائی ایوانِ نمائندگان سے شروع ہوتی ہے اور اس کا مقدمہ سینیٹ میں چلتا ہے۔مواخذے کی کارروائی میں صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔امریکی آئین کے مطابق صدر کو مواخذے کے ذریعے عہدے سے اس صورت میں ہٹایا جا سکتا ہے جب انہیں بغاوت، رشوت ستانی، کسی بڑے جرم یا بد عملی کی وجہ سے سزا دینا درکار ہو۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…