اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ پاکستانیوں کیلئے سعودی کنگ شاہ سلمان کا ہنگامی فیصلہ 27ہزار متاثرہ خاندانوں کیلئے بڑے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا  ، پاکستانیوں کا دل جیت لیا

datetime 14  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)شاہ سلمان کی طرف سے استور زلزلہ سے متاثرہ تین ہزارگھرانوں میں امدادی پیکج پہنچا دیا گیا جبکہ شدید سردی سے متاثرہ 21 اضلاع کے 27 ہزار گھرانوں میں جلد امدادی پیکج تقسیم کیا جائے گا  کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی امدادی سرگرمیاں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی زیر نگرانی سرانجام دی جارہی ہیں  تفصیلات کے مطابق کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی طرف سے

استور کے زلزلہ اور شدید سردیوں سے متاثرہ علاقوں کی عوام کے لیے بڑا امدادی پیکج  پاکستان پہنچ گیا جو کہ تیس ہزار گھرانوں میں تقسیم کیا جائے گا اس ریلیف پیکج کا آغاز پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع استور کے زلزلہ متاثرین سے کیا گیا جہاں گزشتہ روز تین ہزار متاثرین میں کمبل زنانہ و مردانہ گرم شالیں بچوں اور بڑوں کے لئے موزے،دستانے،ٹوپیاں اور اس کے علاوہ پندرہ سو کٹس (مختلف اشیاء پر مشتمل) بھی تقسیم کی گئیں کنگ سلمان ریلیف پاکستان کے ذرائع کے مطابق امدادی پیکج کی یہ پہلی تقسیم تھی جبکہ اس کے بعد شدید سردی سے متاثرہ علاقوں کے27,000گھرانوں میں بہت جلد دیگر امدادی اشیاء تقسیم کی جائیں گی ادارہ کے ذرائع کے مطابق اس امدادی پیکج کی مجموعی لاگت 1.5ملین ڈالر یعنی 23 کروڑ روپے ہے یہ امداد پاکستانی غیرسرکاری تنظیم کے تعاون سے آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرد ترین 21 اضلاع میں نہایت منظم اور شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا جس سے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات، بلوچستان، کے پی کے اور آزاد کشمیر کے بیشتر مقامات آج کل ریکارڈ توڑ شدید سردی اور برف باری کی لپیٹ میں ہیں اور بعض جگہ لینڈسلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں بیسیوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ایسے میں سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے فوری طور پر امداد پاکستان پہنچائی گئی جس کی تقسیم شروع کردی گئی ہے اوردوست ملک کی طرف سے ہمیشہ کی طرح یہ سلسلہ جاری رہے گا



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…