واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ایک ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ امریکا کے لیے ایک خطرہ تھے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ فیک نیوز میڈیا اور ان کے
ڈیموکریٹ شراکت دار اس بات کے تعیّن کے لیے سخت محنت کررہے ہیں کہ آیا دہشت گرد قاسم سلیمانی کا مستقبل میں حملہ ناگزیرتھا یا نہیں اور کیا میری ٹیم کا کوئی سمجھوتا تھا۔انھوں نے مزید لکھا کہ ان دونوں سوالوں کا جواب ’’ہاں‘‘ ہے لیکن اس (قاسم سلیمانی) کے خوف ناک ماضی کے پیش نظر اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔