بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

خطے میں ایران کا تخریبی کردار کھل کر سامنے آ گیا، تین بڑے ممالک نے ایران کو انتباہ کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس/برطانیہ/برلن (این این آئی) فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ خطے میں تخریبی سرگرمیوں اور دوسرے ممالک میں مداخلت سے باز رہے۔ حالیہ ایام میں پیدا ہونے والی صورت حال نے ایران کے خطے میں تخریبی کردار کو مزید نمایاں کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس،جرمن اور برطانیہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ حالیہ پیشرفتوں نے ایران کے تخریبی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے والے کردار کو مزید دنیا کے سامنے نمایاں کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیاکہ ایرانی پاسداران انقلاب اور قدس ملیشیا خطے کو غیر مستحکم کرنے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا بھی عندیہ دیا۔فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرے اور جن شرائط سے تہران نے سبکدوشی اختیار کی ہے انہیں دوبارہ فعال کرے۔تینوں یورپی دارالحکومتوں نے تہران اور واشنگٹن کے مابین تناؤ کے تناظر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے۔ہم ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے پابند اور اسے جاری رکھنے کے حامی ہیں۔ہم امریکا اور ایران پر عدم تشدد کی پالیسی پر زور دیتیہیں اورایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے تخریبی کردار سے باز آئے۔ تینوں ملکوں نیامریکا اور ایران کیدرمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…