کوالالمپور (این این آئی )ملائیشیا میں جلاوطن معروف بھارتی ریسرچ اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انتہا پسند مودی سرکار کی عیارانہ چالوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انکشاف کیاکہ انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی جانب سے خفیہ پیش کش کی گئی کہ اگر وہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کی حمایت کریں تو بھارتی حکومت ان پر قائم مقدمات ختم کرکے انہیں بھارت واپس آنے کی
اجازت دیدے گی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی حکومت کی اس پیشکش کو قبول کرنے سے صاف انکار کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں یہ بھی کہا گیا کہ وہ بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیانات نہ دیں۔معروف اسکالر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے جن مسلم رہنماؤں نے متنازعہ شہریت کے قانون کی حمایت کی ہے، انہیں یقین ہے کہ انہیں ایسا بیان دینے کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے بلیک میل یا مجبور کیا گیا۔