اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عرب ملک تو اسرائیل کو نہ روک سکے، اس کام سے باز آ جاؤ، فرانس نے میدان میں آتے ہوئے انتباہ کر دیا

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہودی آباد کاروں کے لیے دوہزار نئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت جاری ہے۔ فرانسیسی حکومت نے اسرائیلی حکومت نے توسیع پسندانہ منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے یہودی آباد کاری کے منصوبوں سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا غرب اردن میں 1936 مکانات کی تعمیر کا اعلان ناقابل قبول اور خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے تباہ کن ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے یہودی آباد کاری، غرب اردن میں یہودیوں کو بسانا اور مشرقی بیت المقدس میں توسیع پسندانہ منصوبوں پر کام جاری رکھنا بین الاقوامی برادری کے لیے باعث تشویش ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 واضح طورپر عالمی برادری کے موقف کی عکاسی کرتی ہے۔ عالمی برادری کواسرائیل پراس قرار داد عمل درآمد کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔فرانسیسی قونصل خانے کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے لیے مسلسل گھروں کی تعمیر اور توسیع پسندی دو ریاستی حل میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…