منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مودی کو کلکتہ کا دورہ مہنگا پڑ گیا ،ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھاگنے پر مجبور ‎

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلکتہ(آ ن لائن )بھارت کے شہر کلکتہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور متعصب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر وزیراعظم کو ایئرپورٹ سے گاڑی کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعلیٰ ممتا بنر جی کے گھر پہنچنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متنازع شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور ایسا ہی ریاست مغربی بنگال کے دورے پر بھی ہوا۔ ایئرپورٹ پر ہی 30 ہزار سے زائد مشتعل مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی، ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور متنازع شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ایئرپورٹ سے نکلنے والی ہر شاہراہ پر مظاہرین کے جمع ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی مجبوراً ملٹری ہیلی کاپٹر میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور متنازع شہریت قانون کی سخت ناقد ممتا بنرجی کے گھر پہنچے جہاں مظاہرین کی بھی بڑی تعداد پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تاہم پولیس نے مظاہرین کو وزیراعلیٰ کے گھر جانے سے روک دیا۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے ملاقات کے دوران دوٹوک موقف اپناتے ہوئے وزیراعظم مودی سے شہریت ترمیمی قانون کو منسوخ کرنے کی تجویز دی تاہم وزیراعظم مودی نے مصروفیت کا بہانہ بناتے ہوئے متنازع قانون پر تبادلہ خیال کو اگلی میٹنگ تک موخر کردیا جس کے بعد وزیراعلیٰ بنرجی مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوگئیں۔واضح رہے کہ 11 دسمبر کو بھارتی پارلیمنٹ سے شہریت ترمیمی بل منظور ہوا تھا جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت آنے والے ہندوؤں، سکھوں، بدھ متوں، جین، پارسیوں اور عیسائیوں کو بھارتی شہریت دی جائیگی تاہم مسلمانوں کو محروم رکھا جائے گا جس پر بھارت بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…